عمران خان امریکہ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

عمران خان امریکہ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان امریکہ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں نیوز کانفرنس کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے جن 25 افراد کو سزائیں دیں ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نومئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا معاملہ عدلیہ کی غفلت و لاپروائی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ ملک کے دفاع کو کوئی بھی چیلنج نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ موخر

وزیر دفاع نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کو آر ٹی ایس میں بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی جب اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے تو امریکہ ایبسلوٹلی ناٹ ہوگیا، اب وہ امریکہ کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کی محبت میں پاگل ہیں انہیں خان کا ماضی دیکھنا چاہیے۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں نہیں ، پراپرٹی ٹائیکون کے اکاؤنٹ میں گئے۔ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون کے واجبات میں ایڈجسٹ کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ایک اچھا کاز ہے۔ اس کاز سے ہمارا کوئی اختلاف نہی۔ یوٹرن لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں ہوسکتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے اعلان لاتعلقی کے بعد فواد چوہدری کا اہم بیان آگیا

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملوں میں ملوث افراد تربیت یافتہ تھے، اس معاملے میں فوری فیصلوں کی ضرورت تھی کیونکہ حساس تنصیبات پر حملے کئےگئے تھے، وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی حکومت کوعدم اعتماد کے ذریعے ختم کیا گیا جبکہ نواز شریف کی حکومت سازش کے ذریعے ہٹائی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *