مشن وائٹ واش، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

مشن وائٹ واش، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

پاکستان نے تین میچز کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں بھی جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار فتح سمیٹی اور ڈرک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کو 36 رنز سے شکست دیدی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 271 رنز بنا سکی ۔ بارش شروع ہونے پر ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پاکستان کو 36 رنز سے جیت کا اعلان کیا گیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش رکنےکے بعد ٹاس ہوا تو جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ شروع ہونے کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور 3 اوورز کم کردیے گئے۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹ پر 308 رنز بنائے۔اوپنر صائم ایوب نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب نے سنچری 91 گیندوں پر بنائی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 52 رنز بنائے، نائب کپتان سلمان آغا 48 اور طیب طاہر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *