ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد رہے گا، بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد رہے گا، بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد رہے گا، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت صفر درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جبکہ مری اور گلیات میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے ۔

پنجاب کے شہروں لاہور قصور ، اوکاڑہ ، گوجرنوالہ ، فیصل آباد اور بہاولنگر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، منگلا ، راولپنڈی، لاہور ، اوکاڑہ ، ملتان ، شیخوپورہ اور ڈی جی خان میں سموگ متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پشاور، مردان ، صوابی ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سموگ کا امکان ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر،  شکار پور ، خیرپور اور کشمور میں سموگ متوقع ہے ، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے ۔

علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عوام کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں عوام گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے پرہیز کریں، اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے پیش نظر سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *