سپیکر کی زیر صدارت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آغاز

سپیکر کی زیر صدارت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آغاز

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے جارہا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں بیٹھک کا آغاز ہوگیا۔

حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن سے مذاکرات پرپر امید ہیں   کہ ’بات چیت میں ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔‘

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سینیٹر عرفان صدیقی، وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ، پی پی پی کے راجا پرویز اشرف، نوید قمر، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، آئی پی پی کے علیم خان اور ق لیگ کے چوہدری سالک حکومتی اتحاد کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد رہے گا، بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب پی ٹی آئی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کےلیے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا خیر مقدم کیا اور دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کو ملاقات کی دعوت دے دی ، دونوں کمیٹیوں کا پہلا اجلاس اسپیکر چیمبر میں پیر کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگا۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *