بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے درخواست دیدی

بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد نے شوہر سے علیحدگی کیلئے درخواست دیدی

شام کے سابق صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے روس کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماء نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد روس میں زندگی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی والدہ سحر العطر کی مدد سے برطانیہ منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جہاں وہ برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔

اسماء الاسد کی صحت کی حالت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں لیوکیمیا کی بیماری ہے اور ماسکو میں مناسب علاج نہیں مل پا رہا۔ ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے، اس لیے انہوں نے روس کی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست کے ساتھ ماسکو چھوڑنے کی خصوصی اجازت بھی مانگی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسماء الاسد اپنی زندگی میں تنہائی اور غیر یقینی کی کیفیت کا سامنا کر رہی ہیں اور اب وہ ایک نئی سمت کی تلاش میں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *