بنگلہ دیش نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کر دیا

بنگلہ دیش نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کر دیا

بنگلہ دیش نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بھارت سے سابق وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لئے ہمارے حوالے کیا جائے۔

جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ وا جد کی حوالگی کے بارے میں زبانی سفارتی پیغام بھارت کو بھیجا ہے۔

اس سے قبل مشیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چوہدری نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہی بنگلہ دیش کام کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *