خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سرکاری گاڑی کے ذاتی استعمال ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں گاڑی کے اندر ذاتی سامان کہیں لے جایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری گاڑی کے ذاتی استعمال کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
سرکاری گاڑیوں کے درست استعمال کا طریقہ کے پی کے سے سیکھیے pic.twitter.com/zgkAn4lmvS
— عوام بنام سرکار (@lawliga) December 22, 2024
وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں ذاتی سامان کہیں منتقل کیا جارہا ہے۔ جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گاڑی کو سرکاری مقاصد کے بجائے ذاتی کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کے خلاف شدید عوامی ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔


