ملک مختلف علاقوں میں کل بارش، مری اور گلیات میں مزید برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسردرہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، کشمیر میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلو رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفبا ری کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کل اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ صبح اور رات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کلکشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔