25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت پاکستان نے 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر 2024 کو ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ اس تعطیل کا مقصد قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اعلان کیا ہے کہ 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: مری میں برفباری کا آغاز

حکومت نے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق آئندہ سال 40 سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ جن میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں شامل ہوں گی۔

2025ء کی اہم سرکاری تعطیلات میں 5 فروری یومِ کشمیر، 23 مارچ یومِ پاکستان، یکم مئی یومِ مزدور ڈے اور 28 مئی یومِ تکبیر کی چھٹی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی تعطیلات جبکہ 7 سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔

اس کے علاوہ 5 اور 6 جولائی کو نویں اور دسویں محرم، 14 اگست کو یومِ آزادی، 5 یا 6 ستمبر کو عیدمیلاد النبی ﷺ، 9 نومبر کو یومِ اقبال، 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے تعطیل ہو گی۔

اسلامی تعطیلات چاند کی رویت کے مطابق طے کی جائیں گی اور ان کے حوالے سے الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ بینکوں کی تعطیلات بھی متوقع ہیں جن میں یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں صرف ایک آپشنل چھٹی ملے گی جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو تین سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *