اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئی جی سلمان چوہدری کو تبدیل کر کے رفعت مختار کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رفعت مختار کو موٹروے پولیس کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے رفعت مختار ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔