پشاور: اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور

پشاور: اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، فیصل ترکئی، شہریار آفریدی، اقبال آفریدی، اور سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کر لیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد کی سربراہی میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلوں کو مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مزید کہا کہ کہ مقدمات کی تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہیں۔ اس پر عدالت نے سوال کیا کہ درخواست گزاروں کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کیوں نہیں دی گئیں۔ اس کے بعد عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست میں توسیع کرتے ہوئے ان کی ضمانت 21 جنوری تک منظور کر لی

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا کہ وہ اسمبلی جائیں کیونکہ وہاں بہت سارا کام زیر التوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک فیڈریشن اور متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کرتے، اس وقت تک درخواست گزار حفاظتی ضمانت پر رہیں گے۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ مقدمات کی تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *