ویسٹ انڈیز کا 19 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے شیڈول جاری

ویسٹ انڈیز کا 19 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے شیڈول جاری

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ اب ملتان منتقل کر دیا گیا ہے اور دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ میچ کھیلے گی، اس کے بعد سیریز کے دونوں ٹیسٹ ملتان میں ہوں گے۔

پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آ رہی ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *