مری اور گلیات میں ہونے والی مسلسل برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سرد ہواؤں کا زور برقرار

مری اور گلیات میں ہونے والی مسلسل برفباری کا سلسلہ تھم گیا، سرد ہواؤں کا زور برقرار

شدید سردی کے باعث آزاد کشمیر کی گریس ویلی میں دریائے نیلم کا پانی جم گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری تھمنے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچ رہی ہے اور تمام اہم سڑکیں کھلی ہیں۔ مری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔  اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، اور خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر صبح کے وقت دھند اور کہر پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ، اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث موٹروے پر کئی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو، ایم 3 سمندری سے درخانہ، اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کے سبب ٹریفک معطل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *