راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر انتظام ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز دینے کا اختیار بھی اسی کے پاس ہے۔
پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ درخواست گزار سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حصول کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان اور فواد چوہدری نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔