سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی طویل علالت کے بعد 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کے مطابق جنرل (ر) فیض علی چشتی گذشتہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو پیر کی شام انتقال کر گئے۔
ان کی نماز جنازہ سہ پہر ساڑھے تین بجے ریس کورس گراونڈ آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔ فیض علی چشتی وفاقی وزیر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔