اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 57 پیسے تھی۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہےاور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 685 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 2614 ڈالر فی اونس پر فروخت ہو رہا ہے۔