جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

جسٹس علی باقر نجفی کو لاہور ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقررکر دیا گیا۔

صدر مملکت آصف زرداری کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا۔

صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جسٹس علی باقرنجفی کی تقرری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت کی گئی ہے۔

جسٹس نجفی 25 دسمبر سے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *