پاکستان نے سرحد پار حملے کرکے اپنے شہداء کا بدلہ لے لیا، حسن ایوب کی تہلکہ خیز خبر

پاکستان نے سرحد پار حملے کرکے اپنے شہداء کا بدلہ لے لیا، حسن ایوب کی تہلکہ خیز خبر

 پاکستان ، افغان سرحد کے قریب ضلع برمل افغانستان میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار حملے کرکے اپنے شہداء کا بدلہ لے لیاہے۔ پاکستان نے پکتیکا بارڈر ریجن میں فتنہ الخوارج کے خودکش مراکز اور دہشت گرد ٹھکانوں پر اسٹرائیکس کیں ہیں، جن میں 25 سے 30 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ان مراکز سے ہزاروں خودکش بمبار تربیت یافتہ تھے۔ چار سرغنہ، بشمول شیر زمان عرف مخلص یار، مارے گئے۔ آج شہداء کے خون کا بدلہ لیا گیا۔ پاکستان نے پکتیکا بارڈر ریجن میں فتنہ الخوارج کے خودکش مراکز اور دہشت گرد ٹھکانوں پر اسٹرائیکس کیں، جن میں 25 سے 30 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

 

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس کاری ضرب میں کم از کم 25 سے 30 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ فتنہ الخوارج کو مزید سنگین نقصانات کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ سب بدنامِ زمانہ چار سرغنوں کے زیرِ نگرانی چلایا جا رہا تھا، خارجی شیر زمان عرف مخلص یار، خارجی اختر محمد عرف خلیل، خارجی اظہار عرف حمزہ اور خارجی شعیب احمد شامل ہیں۔

پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے چار اہم ٹھکانوں پر کاری ضرب پہنچائی ہے،  مسلسل دھماکے بھاری دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔

نشانہ بننے والوں میں شیر زمان (مخلص یار)، ابو حمزہ، اختر محمد (خلیل) اور شعیب اقبال (عمر میڈیا) شامل ہیں۔ متعدد دہشتگرد ہلاک، چار سے پانچ اڈّے تباہ ہو گئے ہیں۔

ان چار فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کیمپوں میں، جنھیں برمل پکتیکا میں نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے اندر کارروائی کے لیے متعدد دہشتگرد دستے تیار کیے جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق وہ حملہ آور بھی یہیں چھپے ہوئے تھے جنھوں نے چند روز قبل پاکستانی پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس میں 16 جوان شہید ہوئے۔

یہ خارجی دہشت گرد سرغنہ اور انکے مراکز سینکڑوں پاکستانیوں کے قتل عام میں شامل ہیں، جنکا قلع قمع کر کے پاکستان نے آج اُن شہیدوں کے خون کا بدلہ لیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی کارروائی کے د وران شیر زمان عرف مخلص یار کا خودکشی کی تربیت کا مرکزبھی تباہ ہو گیا ہے جس میں خارجی دہشت گرد زیر تربیت تھے۔  تباہ ہونیوالے مراکز کی تصاویر سامنے آگئیں۔

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی مرکز میں ہلاکت سے پہلے کی تصویرمنظرعام پرآگئی۔ 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *