موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ، جنرل منیجر این ایچ اے حافظ طاہر نے کہا ہے کہ سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنائی جائے گی۔
جی ایم این ایچ اے نے کہا کہ فزیبلٹی اسٹڈی کے لئے چار فرمز نے حصہ لیا ہے، کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے معاملہ تکنیکی تشخیص کے مراحل میں ہے۔
نیلامی کے عمل میں سب سے کم پیشکش دینے والی فرم فزیبلٹی اسٹڈی کو ڈیزائن کے ساتھ پیش کرے گی، واضح رہے کہسالٹ رینج کے مقام پر حادثات کے معاملہ پر وزیراعظم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے ٹنل بنانے کی سفارش کی تھی۔