انگلینڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ولی نے آئی پی ایس کو ٹھکرا کر پی ایس ایل میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیئر لیگ کی آفر رد کرکے پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے بجائے پاکستان سپر لیگ کو ترجیح دیں گے۔
انگلش کھلاڑی نے کرکٹ کی مہنگی ترین بھارتی آئی پی ایل کوچھوڑ کر پاکستان سپر لیگ کے لیے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے اور وہ مکمل ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستانی شائقین انہیں پاکستان سپر لیگ میں کھیلتا ہوا دیکھیں گے، یاد رہے کہ انہیں آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔