بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور اِس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کی پیروی کی جائے گی۔

دن کا آغاز آج وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش پر آج عام تعطیل ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا خراج عقیدت

 صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وژن رکھتے تھے، ہم قائد کی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یاد تازہ کر رہے ہیں، قائداعظم نے وہ کردکھایا جس کوبہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کی انتھک محنت کی بدولت ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ قائد کی جدوجہد کا سفر یقین کی طاقت کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار، کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی، ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *