پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوارمنایا جارہے، صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوارمنایا جارہے، صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج  کرسمس کا تہوار منارہی ہے ۔

اس حوالے سے دنیا بھرمیں کرسمس کی تقریبات جاری ہیں،  مذہبی تہوار کیلئے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ویٹیکن سٹی میں دعائیہ تقریب  کا انعقاد ہوا جہاں پوپ فرانسس نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہت مایوسی ہے، جنگیں جاری ہیں، بچے بندوقوں کے نشانے پر ہیں ، اسکولوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے۔

لندن میں شہزادی کیٹ میڈلٹن نے ویسٹ منسٹر ایبے میں کرسمس تقریب کی میزبانی کی۔ چھ دسمبر کو ہونے والی تقریب گزشتہ رات نشر کی گئی۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں Church of the Saviour میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد ہوا، شام میں بھی دمشق کے گرجا گھر میں دعائیہ تقریب ہوئی۔

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عیسائیوں کے مقدس شہر بیت الحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منایا جارہا ہے۔

پاکستان میں کرسمس کی تقریبات

دوسری جانب پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس اپنے جوش و خروش سے منارہی ہے، کراچی کی سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جہاں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لاہور کے سینٹ لیوک چرچ میں 100 پونڈ کا کیک کاٹا گیا، بہاولپور کے سینٹ ڈومینک چرچ میں کرسمس پر خصوصی عبادات کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

سرگودھا،  فیصل آباد اور گوجرانوالا کے گرجا گھروں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئی، حیدرآباد میں سینٹ فرانسس چرچ میں بھی خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری رہا جہاں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

سکھر کے گرجا گھروں میں کرسمس کی خوشی میں کیک کاٹے گئے، پشاور کی سینٹ جونز کیتھڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی۔

کوئٹہ کے مختلف گرجا گھروں میں بھی کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری رہا، کرسمس کے موقع پر مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔

کرسمس کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ، وزیراعظم نے کرسمس 2024 کے موقع پر مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے کہا کہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے منفرد انداز میں کرسمس کی مبارکباد دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *