چیئرمین جوائنٹ چیفس سروسزاور پاک فوج کا قائداعظم کو خراج عقیدت

چیئرمین جوائنٹ چیفس سروسزاور پاک فوج کا قائداعظم کو خراج عقیدت

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج کے افسران نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ان کی 148ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور پاکستان کی آزادی میں ان کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے بابائے قوم کے وژن اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے ان کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج قائداعظمؒ کے لازوال وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، جنہوں نے انتھک کوششوں سے خود مختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آج قائد کے رہنما اصولوں، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہنے کا عزم کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *