بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے 2025 میں چونکا دہنے والی پیش گوئیاں کررکھی ہیں ، یہ پیش گوئیاں جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہیں ۔
بابا وانگا نے ISIS کے عروج، نائن الیون حملے اور یہاں تک کہ 1996 میں اپنی موت کی بھی پیشگوئی کی تھی لیکن ان کی 2010 اور 2014 کے درمیان ایک طویل جنگ کی پیشگوئی خوش قسمتی سے درست ثابت نہ ہو سکی۔
2025 کے بارے میں بابا وانگا کی پیشگوئیاں
چین اور امریکا کے درمیان اختلاف کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے جبکہ یورپ میں ایک بڑا تنازع جنم لے سکتا ہے جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوگی اور عالمی سطح پر آبادی میں نمایاں کمی دیکھی جائے گی۔
اس کے علاوہ کھیلوں کے بڑے ایونٹ کے دوران انسانیت کا خلائی مخلوق سے سامنا ہو سکتا ہے۔
طبی میدان کی بات کریں تو 2025 میں سائنسدان ایک لیبارٹری میں انسانی اعضاء تیار کر سکتے ہیں جو ٹرانسپلانٹس میں انقلاب برپا کرے گا۔ اس کے علاوہ کینسر کے علاج میں پیشرفت بڑی پیشرفت ہوگی۔
اگرچہ بابا وانگا کی یہ پیشگوئیاں دلچسپ ضرور ہیں لیکن ان کی درستگی غیر یقینی ہے۔
یورپ میں تنازع کے علاوہ بابا وانگا نے پیش گوئی کی کہ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔
بابا وانگا نے 2024 کے بارے میں کیا کہا تھا؟
انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت نہ ہو سکی لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ اس حملے کو خفیہ رکھا گیا ہو۔
یورپ میں مزید دہشتگردانہ حملوں سے خبردار کرتے ہوئے بابا وانگا نے کہا تھا کہ ایک بڑا ملک حیاتیاتی ہتھیاروں کا تجربہ یا استعمال کرے گا لیکن خوش قسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔
2024 میں ایک بڑے معاشی بحران کی پیشگوئی کی تھی جبکہ بڑھتے ہوئے قرضوں اور سیاسی تناؤ سے عالمی معیشت کے متاثر ہونے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا۔
بابا وانگا نے کہا تھا کہ 2024 میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا، ان کی یہ پیشگوئی درست معلوم ہوئی کیونکہ اس سال ڈیجیٹل سکیورٹی کے بہت سے مسائل سامنے آئے۔
انہوں نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک بڑی ترقی کا بھی ذکر کیا تھا، حیران کن طور پر گوگل نے ولو نامی ایک نئی کوانٹم چپ تیار کی جو غلطیوں کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے اور کوانٹم کمپیوٹنگ کو بہتر بناتی ہے۔