گیس کی پیداوار میں کمی، ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان

گیس کی پیداوار میں کمی، ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان

پاکستان میں گیس کی مقامی پیداوار میں نمایاں کمی کے باعث چار ماہ کے دوران معیشت کو 194 ملین ڈالرز (53 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ روپے) کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اعدادوشمار کے مطابق مقامی گیس کی پیداوار میں 374 ایم ایم سی ڈی ایف کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ہر ماہ 13 ارب 34 کروڑ 40 لاکھ روپے (48 ملین ڈالرز) کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔اس کے برعکس، 329 ایم سی سی ایف ڈی آر ایل این جی کی لاگت 50 کروڑ ڈالرز (139 ارب روپے) تک جا پہنچی۔

گیس کی قلت کے سبب خام تیل کی پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 5 ارب روپے کا نقصان اور قومی خزانے کو 20 ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقامی گیس کے کنویں بند کرنے اور ایل این جی کی درآمد کو ترجیح دینے کی وجہ سے ملکی معیشت پر دباؤ بڑھا۔

اس کے باوجود، حالیہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسپاٹ ایل این جی کارگو کی خریداری نہ کرنے کا دانشمندانہ فیصلہ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *