آذربائیجان ائیرلائنز طیارہ حادثہ، 32 افراد زندہ بچ گئے

آذربائیجان ائیرلائنز طیارہ حادثہ، 32 افراد زندہ بچ گئے

آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں متعدد ہلاکتیں ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ چیچنیا جا رہا تھا اور جب قازقستان کے ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کو تیزی سے زمین کی طرف آتے اور ٹکرا کر تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا۔ رپورٹس کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا روٹ تبدیل کیا گیا تھا اور حادثے سے قبل پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان موجود تھے۔ قازق حکام کے مطابق 32 افراد حادثے میں زندہ بچنے میں کامیاب ہوئے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پرندے کے ٹکرانے اور گروزنی میں دھند کے باعث طیارے نے رخ موڑنے کی کوشش کی، جو حادثے کا سبب بنی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ المناک سانحہ نہایت افسوسناک ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری دعائیں مرحومین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *