سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

 سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی ملک بھر میں منائی ہے مختلف جگہ پر دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے خصوصاٰ سندھ میں گڑھی خدا بخش میں خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور جلسے کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قتل کردیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *