بلوچستان میں پاک افغان سر حد پرسیکورٹی فورسز کی “سخت جوابی کارروائی”، متعدد مقامات دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری

بلوچستان میں پاک افغان سر حد پرسیکورٹی فورسز کی “سخت جوابی کارروائی”، متعدد مقامات دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب پاک افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بڑے پیمانے پر جوابی فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ان مبینہ ٹھکانوں اور پوسٹوں کے خلاف کی جا رہی ہے جو کالعدم عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے زیر استعمال تھیں۔

سیکورٹی ذرایع کے مطابق اس آپریشن کا مقصد سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا مؤثر سدباب کرنا اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کو ختم کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کارروائی میں مختلف جدید اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں براہِ راست اور بالواسطہ فائرنگ کرنے والے ہتھیار، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (ATGMs)، راکٹ لانچر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے مارٹر، ہلکی اور بھاری توپخانہ، مین بیٹل ٹینکس (MBTs)، مربوط کارروائی کے لیے سوارم ڈرونز، جو زمینی دستوں کے ساتھ مل کر مخصوص اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ایک “حساب شدہ اور سخت نوعیت کی کارروائی” ہے جس کا مقصد دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فیصلہ کن نقصان پہنچانا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن بلوچستان کے مختلف حساس سیکٹرز میں جاری ہے، جن میں شامل ہیں:
قلعہ سیف اللہ: پشین، لوئے بند اور بادینی سیکٹر، ژوب: سمبازہ اور گھڈوانہ سیکٹر، نوشکی: جانی اور غزنالی سیکٹر،
چلتن رینجز: گلستان، دوبندی اور ششکا سیکٹر شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقامات کو مبینہ طور پر سرحد پار سے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک خطرات کو مکمل طور پر غیر مؤثر نہ بنا دیا جائے اور سرحدی علاقوں میں مؤثر دفاعی توازن بحال نہ ہو جائے۔

پاکستان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، سرحدوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا۔

مزید جانئے: افغانستان: پنجشیر وادی میں طالبان حکومت کے خلاف دیواروں پر انقلابی نعرے درج

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *