مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک دن میں 37 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 519 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 482 روپے کلو تھا۔
زندہ مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 328 روپے کے ہو گئے ہیں۔