فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 30 دسمبر سے 8 جنوری تک بند رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں 9 جنوری 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 31 دسمبر تک سرکاری تعطیلات کے دوران بھی تمام فیلڈ فارمیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایف بی آر کے مراسلے کے مطابق 28 اور 29 دسمبر (ہفتہ اور اتوار) کو بھی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ٹیکس دہندگان سے ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وصولی کا عمل جاری رکھنے کے لیے تمام دفاتر کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔