پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم چار فاسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، محمد عباس کی قومی اسکواڈ میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے، انہیں ٹیم میں قائداعظم ٹرافی میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شان مسعود کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال،  نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس میدان میں اتریں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ کل سنچورین پارک میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سائوتھ افریقہ کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *