پی ٹی اے نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کو ایک سے3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جائے گا، پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹا، براؤزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار حاصل ہو گا۔
پی ٹی ا ے حکام کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے وی پی این سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی ہے، سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جا رہا ہے۔
کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز رجسٹرڈ ہوں گے، وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا، اس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جا سکے گی۔