پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے ایم 4 اور ایم 5 دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 4 شور کوٹ سے ملتان اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے وجہ سے بند کرد یئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم 4 اور ایم 5 کو شدید دھندکےباعث شورکوٹ اور ملتان اور ملتان سے روہڑی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر ویز پولیس نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اورصبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی۔مری ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبہ کی فزییبیلٹی سٹڈی 30اپریل تک مکمل ہونے کی توقع

ترجمان موٹر ویز پولیس نے کہا کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں اورتیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *