فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے کمانے کا نیا موقع فراہم کرنے کے لیے انقلابی فیچر متعارف کروا دیا۔
میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک پر Affiliate لنکس کے ذریعے پیسہ کمانا مزید آسان ہو گا۔ فیس بک کے 3 ارب سے زائد ماہانہ صارفین کے لیے یہ فیچر ایک سنہری موقع ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے مواد سے اضافی آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر کے تحت فیس بک صارفین اپنے پوسٹس میں Affiliate لنکس کو زیادہ نمایاں طریقے سے شامل کر سکیں گے۔ ریلز، ویڈیوز، فوٹوز اور ٹیکسٹ میں آپ Affiliate لنکس شامل کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین اپنے مواد میں براہ راست شراکت داری کے لنکس شامل کر سکیں، جس سے وہ اپنی کمائی کو بڑھا سکیں۔ اس سے قبل affiliate لنکس صرف پوسٹ کی کیپشن میں نظر آتے تھے لیکن نئی اپ ڈیٹ میں یہ لنکس پوسٹ کے مرکزی حصے کا حصہ بن جائیں گے، جس سے ان کی visibility اور engagement میں اضافہ ہوگا۔
میٹا نے اس فیچر کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کروایا ہے۔ یہ سسٹم خود بخود مخصوص ویب لنکس یا ڈومینز کی شناخت کرے گا اور جیسے ہی سسٹم کسی مخصوص لنک کو پہچانے گا، صارف کو اسے پیڈپارٹنرشپ کے طور پر لیبل کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین اپنے affiliate لنکس کے ساتھ پراڈکٹ کی تفصیلات بھی شامل کر سکیں گے، جس سے مارکیٹنگ اور سیلز کے امکانات میں مزید اضافہ ہو گا۔
فی الحال یہ آٹو ڈیٹیکشن سسٹم مخصوص ڈومینز یا ویب سائٹس کے لیے دستیاب ہو گا لیکن میٹا کا مقصد وقت کے ساتھ اس کی رسائی کو مزید بڑھانا ہے۔ اس سے فیس بک پر کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور کمانے کے مواقع کو فروغ دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کا فائدہ ان کاروباری افراد، بلاگرز اور متاثر کن شخصیات کو ہوگا جو اپنے فالوورز کے ساتھ affiliate مارکیٹنگ کے ذریعے پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کمانے کے مزید راستے کھلیں اور میٹا کی تجارتی امکانات میں بھی اضافہ ہو۔
میٹا کا یہ نیا فیچر فیس بک کو نہ صرف سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی کی جانب لے جا رہا ہے، بلکہ یہ صارفین کے لیے ایک نیا دور شروع کر رہا ہے جہاں وہ اپنے تخلیقی مواد سے براہ راست پیسہ کما سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے فیس بک کے صارفین کاروباری شراکت داریوں کو بڑھا کر نہ صرف اپنے مواد کی engagement بڑھا سکیں گے بلکہ اپنے منافع میں بھی اضافہ کر سکیں گے۔