محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے دن پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں شدید سردی کے ساتھ کہرا اور دُھند پڑنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کچھ علاقوں میں دُھند بھی چھا سکتی ہے۔ شام یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش یا بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں جیسے ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، سوات، دیر اور کوہستان میں ہلکی بارش یا ہلکی برفباری متوقع ہے۔ ان علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور کہرا چھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی میں اضافہ ہوگا ، محکمہ موسمیات

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا مگر مری اور گلیات میں شدید سردی اور ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے دیگر علاقوں جیسے لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اور شیخوپورہ میں شام اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں ان علاقوں میں دھند اور سموگ چھا سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہےاور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، شہید بینظیر آباد، شکارپور، کشمور، خیرپور اور دیگر قریبی علاقوں میں دھند اور سموگ چھا سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی شدید سرد موسم کا امکان ہےاور ان علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ساتھ ہی ہلکی بارش یا ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *