پی ٹی آئی نے ملٹری کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اپیلیں انفرادی طور پر بھی دائر کی جائیں گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کرے، انہوں نے ایک بار پھر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔