Skip to content
ملکی ڈالر ذخائر میں 26کروڑ ڈالر کی کمی
ملکی ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 85 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 3.4 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 52 کروڑ ڈالر رہ گئے۔