پی ٹی آئی 31 جنوری تک مذاکراتی عمل مکمل کرنا چاہتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 31 جنوری تک مذاکراتی عمل مکمل کرنا چاہتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کا کہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ پاکستان اور ملکی بقا کیلئے خود سے ہوئے سارے نارروا سلوک معاف کرنے کو تیار ہیں۔ ہم 31 جنوری تک مذاکراتی عمل کو منطقی انجام پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میں ہائوس اریسٹ یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں نہیں جائوں گا، عمران خان

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اسیران کی رہائی ہے، جو کارکنان اسیر ہیں ان کی رہائی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ ہم نے عمران خان کو بتایا کہ آپکی رہائی ہمارے ایجنڈے میں ہے۔ تاہم ان کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *