چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہم نے 1لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹسزدئیے،جس میں 38 ہزارافراد نے 37کروڑ 70 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرایا۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے تعاون سے پاکستان میں کمرشل الیکٹرک ٹرک متعارف کروانے کا فیصلہ
جنہوں نے ریٹرن جمع نہیں کروایا اورٹیکس نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس گیپ 7100 ارب اور انکم ٹیکس گیپ 2400 ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی ڈالر ذخائر میں 26کروڑ ڈالر کی کمی
انواسئنگ کا عمل ڈیجیٹائز کرنے جا رہے ہیں، فوکس ٹاپ 5 فیصد لوگ ہیں، براہ راست شوگر ملوں کو دیکھ رہے ہیں، پنجاب میں فیک یا فلائنگ انوائس پر کئی ملیں پکڑی گئیں۔