خیبرپختونخوا کے سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کرگئے

پشاور: خیبرپختونخوا کے سینئر بیوروکریٹ، سابق سفیر اور سابق چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 82 برس تھی۔

ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے شامی روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی۔

رستم شاہ مہمند کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع مہمند کی ذیلی شاخ موسیٰ خیل (قاسم کور) سے تھا، اور وہ 15 اگست 1942 ضلع چارسدہ میں پیدا ہوئے۔
رستم شاہ مہمند نے اپنی زندگی میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا۔ وہ پاکستان کے سیکرٹری داخلہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر اور افغان مہاجرین کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ سابقہ مہمند، خیبر اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں پولیٹیکل ایجنٹ کے طور پر بھی کام کر چکے تھے۔

رستم شاہ مہمند افغان امور کے ماہر اور بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھنے والے ایک زیرک ماہر تھے، جنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔ ان کی وفات ایک عظیم نقصان ہے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *