ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا جو کہ گزشتہ روز کے 278 روپے 37 پیسے کے مقابلے میں 10 پیسے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سونا سستا ہوگیا

دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ترسیلات زر میں 33.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور پانچ ماہ میں یہ 14.77 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس کے علاوہ جولائی تا نومبر کے دوران برآمدات 7.4 فیصد اور درآمدات 8.3 فیصد بڑھیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 42.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مالی ذخائر 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.85 ارب ڈالر تک پہنچ گئے اور ایف بی آر کے محصولات میں 23.2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں حکومت نے مالی خسارے کو سرپلس میں تبدیل کرتے ہوئے 495 ارب روپے کا سرپلس حاصل کیا ہےجبکہ افراط زر کی شرح 29.2 فیصد سے کم ہو کر 4.9 فیصد تک آ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *