ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید اور خشک سردی کی لہر جاری ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 12 تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل مری اور گلیات میں مطلع ابر آلود سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا  پڑنے کا امکان ہے۔

ملک میں پاسپورٹس کے بیک لاگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی

پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علاقوں اور وسطی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں  موسم  سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم  سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں سمیت بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے  کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ آج لاہور، سیالکوٹ،  گوجرانوالہ، قصور، حافظ آباد اور نارووال میں بارش سے خشک سردی میں خاتمہ ہوا لیکن سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *