اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کے لیے آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 75 سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں سونا سستا ہوگیا

یہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر یا کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، لہٰذا عوام کو یہ بانڈز واپس کرنے کے لیے ضروری اقدامات وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *