پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت

پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت

حلقہ پی پی 146 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ملک آصف جاوید اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کراستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

ملک آصف جاوید کے ہمراہ دیگر اہم رہنماؤں کو بھی آئی پی پی میںشمولیت اختیار کی۔ پی پی 145 کی یوسی 2 سے مہوش خان، پروین بی بی، محمد شاہد، عمران، مائیکل، فوزیہ اور عدنان نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے منسوب معیشت سے متعلق غلط بیان چلایا گیا، سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم

اسی طرح بی بی شاہدہ، سونیا مائیکل، سانیہ ذیشان، آمبرین، اور عابدہ بھٹی نے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ یوسی 10 سے سید اسلم علی شیرازی، لیاقت علی، عمر انجم، محمد رمضان، محمد اجمل، محمد عمران، اور جمیل حسین نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر آئی پی پی کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود اور پارٹی رہنما میاں جنید ذوالفقار سے ملاقات کی گئی۔ شمولیت کرنے والوں نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی ترقی اور کامیابی کے لیے اپنے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *