این ایل سی کی کامیابی: چین سے دبئی تک تجارتی سامان کی ترسیل کا آغاز

این ایل سی کی کامیابی: چین سے دبئی تک تجارتی سامان کی ترسیل کا آغاز

اسلام آباد: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے چین سے دبئی تک پاکستان کے راستے بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ نظام (ٹی آئی آر) کے تحت تجارتی سامان کی ترسیل کا آغاز کر دیا ہے، جو پاکستان چین اقتصادی راہداری کی فعالیت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے ذریعے چین سے خلیجی ممالک تک سامان کی ترسیل کا راستہ مختصر اور مؤثر ہو گیا ہے۔

این ایل سی کا ٹرک، جو الیکٹرانک آلات سے لدا ہوا تھا، کاشغر سے جبل علی پورٹ دبئی کے لیے روانہ ہوا۔ اس نے اپنی پہلی منزل این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست پر مکمل کی، جہاں اس تاریخی ترسیل کی آغاز پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گلگت بلتستان حکومت کے اعلیٰ عہدیداران، کسٹمز حکام اور تاجر برادری نے شرکت کی۔

کاشغر سے کراچی تک سامان کی ترسیل 8 دنوں میں مکمل ہو گی، جبکہ کراچی سے کنٹینر سمندری راستے سے جبل علی بندرگاہ 2 دن میں پہنچے گا۔ اس روڈ ترسیل کے ذریعے چین سے دبئی تک سامان کی ترسیل کا وقت صرف 10 دن ہو گا، جو سمندری راستے سے 30 دنوں کی مدت کے مقابلے میں کافی کم ہے

اس تاریخی قدم سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، تجارتی تنوع کو فروغ، اور برآمد و درآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ تاجر برادری نے این ایل سی کی اس سروس کا خیرمقدم کیا ہے، جو خلیجی ممالک تک سامان کی ترسیل میں کم وقت اور لاگت کی سہولت فراہم کرے گی۔

این ایل سی کی یہ کامیابی پاکستان کو ایشیا اور عالمی مارکیٹوں کے درمیان ایک اہم لاجسٹک مرکز کے طور پر اجاگر کرتی ہے، اور خطے میں لاجسٹکس کے شعبے میں این ایل سی کی قیادت کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *