نئے سال 2025 کے آغاز سے واٹس ایپ کچھ پرانے اینڈرائیڈ فونز پر اپنی سروس فراہم کرنا بند کردے گا۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے وہ فونز جن میں اینڈرائیڈ 4.4 یا اس سے کم ورژن کا آپریٹنگ سسٹم ہوگا ان پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔اینڈرائیڈ 4.4 کا ورژن 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا مطلب ہے کہ 2014 یا اس سے قبل کے فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا
اس تبدیلی سے سام سنگ موٹرولا ایل جی اور سونی کے کچھ پرانے فونز متاثر ہوں گے ، جیسے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 3 موٹرولا موٹو جی فرسٹ جنریشن ایل جی آپٹیمس جی اور سونی ایکسپیریا زی وغیرہ شامل ہیں۔
اگر آپ ان پرانے فونز پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کو اپنی چیٹس اور میڈیا کو نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا ہوگا ۔ یکم جنوری کے بعد آپ کا واٹس ایپ ڈیٹا مکمل طور پر حذف ہوجائے گا۔