یہ تاثر غلط ہےکہ بانی مذاکرات میں اپنے لیے ریلیف ڈھونڈ رہے ہیں : شبلی فراز

یہ تاثر غلط ہےکہ بانی مذاکرات میں اپنے لیے ریلیف ڈھونڈ رہے ہیں : شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ءسینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے لئے ریلیف ڈھونڈ رہے ہیں،500 دن ہوگئے وہ استقامت کیساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی اپنے اُصولی موقف اور عوام کے لیے جیل کاٹ رہے ہیں ، ہماری جدوجہد کا مرکز آئین اور قانون کے دائرے میں آتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کون ہو گا ؟ فیصلہ میں کرو نگا ، بانی پی ٹی آئی 

انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف ایک پُرامن اورملک کی محب الوطن سیاسی جماعت ہے، ہم مشکلات کے باوجود اپنی عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم اس تاثر رد کر تے ہیں کہ بانی جماعت کوئی رعایت لینا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہ جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ اس شرط پر ہوں گے کہ سیاسی قیدیوں کو فوری طور پررہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں، یہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا دوسرا حصہ پُرامن احتجاج ہے، پی ٹی آئی قیادت سے لے کر ورکر تک سب پر مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر جمہوری سوچ کی مذمت اور فاشسٹ نظریات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کی نیا جوڈیشل سلک روٹ بنانے کی تجویز

بانی عمران خان نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات اصولی موقف پر ہوں گے۔ مذاکرات کی اگر ناکامی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *