جے یو آئی کا بنوں قومی جرگہ کے تمام تر مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان

جے یو آئی کا بنوں قومی جرگہ کے تمام تر مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )نے بنوں قومی جرگہ 16نکات سمیت تمام تر مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بنوں ڈویژن کے سیاسی جماعتوں کے گرینڈ جرگہ میں جمعیت علمائے اسلام کے ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر ،میئر بنوں عرفان درانی،سابق تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان،ملک راحت خان ایڈووکیٹ نے وفد کی شکل میں شر یک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم ٹو اور تھری مختلف مقامات سے بند

اس موقع پر جے یوآئی نے گرینڈ جرگہ کے تمام تر مطالبات اور بنوں قومی جرگہ کے 16نکات پر قوم کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر فورم پر ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اقوام بنوں کا ہر مشکل میں ساتھ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

جماعت کا ہر کارکن بنوں قوم کے ساتھ دن رات موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بے بسی کے بجائے قوم کیساتھ اپیکس کمیٹی کے دوران منظور کردہ مطالبات پر فوری عمل درآمد یقینی بنا ئے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ویزوں تیارکرنے والی فیکٹری پر ایف آئی اے کا بڑا چھاپہ،دو گرفتار

انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کے ہزاروں علماء کرام طلباء اور جماعتی کارکن بنوں قوم کے ساتھ مطالبات کی منظوری اور امن وامان کے قیام یقینی بنانے تک اور ممکنہ فوجی آپریشن کے خلاف قوم کے ساتھ ہوگی اور مشکل فیصلوں میں قوم کی بہترین رہنمائی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *