پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ 32 سالہ قومی ویمن کرکٹر سدرا امین کی شادی عادل مسعود کے ساتھ ہوئی ہے۔ سدرا امین کی شادی تقریب مقامی فارم ہاؤس میں بخیر وعافیت انجام پائی جس میں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے عہدے دار وں نے بھی شرکت کی ۔
شادی کی تقریب میں شریک ہونے والوں میں سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبہ حسن،کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمعہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر بھی شامل تھیں ۔
دوسری جانب سدرہ ا مین کو مداحوں کی جانب سے بھی شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں اور ان کی زندگی کی نئی اننگز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے 69 بین الاقوامی ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 67 اننگز میں 4 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت 1753 رنز بنا رکھے ہیں ۔