بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سال 2024 میں 31 فی صد مزید اضافہ ہوا ہے ، سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر تک 21 ارب اٹھاون کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ، یعنی سات ارب 29 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی جو پچھلے سال اسی عرصے سے 38.7 فیصد زیادہ ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جو پچھلے سال اسی عرصے سے 55 فی صد زائد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں موسم شدید سرد ، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری